0
Saturday 7 Sep 2019 12:01

پشاور میں گذشتہ 2 ماہ کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، صوبائی حکومت

پشاور میں گذشتہ 2 ماہ کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، صوبائی حکومت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کے ترجمان نے پشاور میں ڈینگی کے پھیلنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مذکورہ رپورٹس حقائق کے برعکس ہیں، ڈینگی سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو بیس فیصد سے کم ہو کر اب تقریباً پانچ فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ جولائی اور اگست 2019ء کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں 2632 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے تصدیق شدہ آئی جی جی، آئی جی ایم کیسز کی تعداد صرف 408 تھی اور ڈینگی سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ستمبر 2019ء کے دوران اب تک پشاور کے حساس ترین علاقوں سے 1944 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں تصدیق شدہ آئی جی جی، آئی جی ایم کیسز کی تعداد 78 ہے اور ابھی تک کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینل پر زمینی حقائق کے برعکس محض پروپیگنڈے پر مبنی رپورٹس چلائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش