0
Saturday 7 Sep 2019 13:27

جے یو پی کے دو دھڑوں میں اختلافات ختم، متحد ہو کر چلنے کا اعلان

جے یو پی کے دو دھڑوں میں اختلافات ختم، متحد ہو کر چلنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے پاکستان کے دو دھڑوں کے اختلافات ختم کر دیئے۔ تمام ناراضگیاں بھی دور، مل کر پارٹی کیلئے کام کرنے پر اتفاق بھی کرلیا گیا۔ جے یو پی کے رہنما ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور قاری زوار بہادر کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے تحفظات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں فیصلہ کیا کہ دونوں اپنے اپنے دھڑے ختم کرکے ’’جے یو پی نورانی‘‘ کے نام سے مل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنماوں نے باہمی رضامندی سے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کو صدر جبکہ قاری زوار بہادر کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔
 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ دھڑے بندیاں پارٹی کیلئے زہر قاتل ہیں اور اتحاد و اتفاق میں برکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام اختلافات ختم کر دیئے ہیں اور آئندہ سے مشترکہ پلیٹ فارم سے ہی ملک و قوم کی خدمت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے دیگر دھڑوں کو بھی انضمام کی دعوت دیں تاکہ مولانا شاہ احمد نورانی کے مشن کو یکسوئی کے ساتھ پائہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 815013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش