0
Monday 27 Jun 2011 23:02

پیپلزپارٹی کی گورنر سندھ سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست، گورنر سندھ فیصلے پر نظرثانی کریں، صدارتی ترجمان

پیپلزپارٹی کی گورنر سندھ سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست، گورنر سندھ فیصلے پر نظرثانی کریں، صدارتی ترجمان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومت سے علیحدگی اور سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کے استعفےٰ کے اعلان کے ردعمل میں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ انہیں گورنر سندھ کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کو اپنے استعفیٰ کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ بہت سے مسائل کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی استحکام کیلئے مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مفاہمت کی پالیسی کو کمزور بنانے کی بجائے مضبوط بنائیں۔
ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر کو برطانیہ میں ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا، تاہم گورنر سندھ کا استعفیٰ ایوان صدر کو موصول نہیں ہوا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے استعفے کی خبروں کے بعد گورنر سندھ کو فیصلے پر نظرثانی کا کہا۔ ان کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی استحکام کیلئے مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی اور امید ہے وسیع تر قومی اور عوامی مفاد گورنر سندھ اپنا فیصلہ واپس لے لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 81505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش