0
Monday 9 Sep 2019 11:14

پاراچنار میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، موبائل سروس معطل، پاک افغان سرحد بند

پاراچنار میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، موبائل سروس معطل، پاک افغان سرحد بند
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مخلتف علاقوں میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے، عوام کی سہولت کیلئے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع کرم کی تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں علماء اور ذاکرین امام عالی مقام علیہ السلام اور ان کے جان نثاروں کو میدان کربلا میں عظیم قربانی پر خراج و عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس اور پاک افغان سرحد بھی تیرہ محرم الحرام تک بند کر دی گئی ہے۔ شہر میں ہر قسم گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور عوام کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے شٹل سروس شروع کر دی گئی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ ایف سی، کرم لیویز فورس، علمدار فیڈریشن، پاسدار حسینی اور قومی رضا کار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش