0
Monday 9 Sep 2019 12:20

کربلا سے درسِ انقلاب لیکر اٹھنے والی کوئی بھی تحریک ناکام نہیں ہو سکتی، علامہ صفدر کاظمی

کربلا سے درسِ انقلاب لیکر اٹھنے والی کوئی بھی تحریک ناکام نہیں ہو سکتی، علامہ صفدر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ صفدر رضا کاظمی نے آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ جوہر آباد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدانِ کربلا میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور ان کے اصحابِ باوفا نے وہ تاریخی کردار ادا کیا، جس سے پوری انسانیت تا قیامت درسِ حریت حاصل کرتی رہے گی، کربلا انقلاب کی علامت ہے اور کربلا سے درسِ انقلاب لیکر اٹھنے والی کوئی بھی تحریک ناکام نہیں ہو سکتی۔ ضلع خوشاب کی انتظامیہ  کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں حضرت امام حسینؑ ور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کو 16 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے.

جبکہ 27 مقامات پر مجالس عزا منعقد ہونگی۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی کشیدگی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدآمد کرایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے علاوہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 شہری دفاع کے رضا کاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے اور ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جلوسوں کے راستوں اور مجلس عزا کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس محرم کے حساس ایام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہی ہے اور کسی کو شرانگیزی کی جرات نہیں ہو گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران نکالے جانیوالے تمام روایتی اور لائسنسی ماتمی جلوسوں کے اوقات اور روٹس کی ہر صورت میں پابندی کرائی جائے گی, پولیس نے تمام جلوسوں کے روٹس کا فلیگ مارچ مکمل کر لیا ہے اور گراس روٹ لیول روٹس کی سرچنگ کی گئی ہے, جلوسوں کے دوران راستے میں آنے والے تمام بازار، مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی اور ملحقہ رہائش گاہوں کے مکینوں کو پابند بنایا جا رہا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی شخص کو اپنے گھروں میں داخل نہ ہونے دیں۔
خبر کا کوڈ : 815305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش