0
Monday 9 Sep 2019 23:59

ظلم کے خلاف جنگ حسینیت ہے، ایاز پلیجو

ظلم کے خلاف جنگ حسینیت ہے، ایاز پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ حق اور سچ کی جنگ کے سپہ سالار تھے، ظلم کے خلاف جنگ حسینیت ہے، واقعہ کربلا ظلم، بربریت اور ناانصافی کے خلاف لڑائی تھی، حضرت امام حسینؑ کی قربانی، سرفروشی اور جانثاروں کے ساتھ ظلم کے خلاف میدان جنگ میں ڈٹ کے کھڑے رہنا عظیم مثال ہے، یوم عاشور ہمیں حضرت امام حسینؑ کی بے مثال قربانی اور شہادت کی یاد دلاتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ اور پاکستانی کے لوگ امن، انصاف اور ترقی کیلئے ظلم، جہالت، آمریت، دہشتگردی، بربریت، تشدد اور عدم برداشت کو تباہ کرنے کے نظریات کے خلاف جدوجہد کیلئے میدان میں نکلیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کے پیغام پر عمل سے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ 2 وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں، تعلیم نہیں ہے، اسپتال میں غریب بیمار لوگ تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں، اس ظلم و بربریت اور پیسے کی ہوس کے خلاف جدوجہد حسینیت ہے، ظلم کے آگے جھکنے سے انکار حسینیت ہے، مصلحت کے بجائے جدوجہد کے میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا حسینیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 815415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش