0
Saturday 14 Sep 2019 15:54

رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائینگے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک روک دینگے، مولانا فضل الرحمان

رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائینگے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک روک دینگے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 18 ستمبر کو جمعیت کے اجلاس میں حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کیا جائے گا، مارچ اسلام آباد کی جانب ہوگا، الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں کہ دھاندلی ہوئی، تمام اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ دوبارہ الیکشن ہوں، خواہش ہے کہ مشترکہ اسٹیج ہو اور تمام اپوزیشن قائدین ساتھ ہوں، رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائیں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک روک دیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے زیرانتظام لانا جناح پور منصوبے کی طرف قدم ہے، مارچ کے حوالے سے حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

مسئلہ کشمیر کا حل ریاستی اداروں نے کرانا ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، موجودہ حکومت ناجائز ہے اور ایک سالہ کارکردگی کے مطابق نااہل بھی ہے، ملک کی معاشی صورتحال بدتر ہوچکی ہے، لوگوں کے کاروبار بند ہو رہے ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، 50 لاکھ گھر دینے کی بجائے 50 لاکھ گھر گرا دیئے گئے، کشمیر کو بچانے کی بجائے کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ فاٹا کا پاکستان اور کشمیر کا بھارت میں انضمام کیا گیا، فاٹا میں ریفرنڈم کرایا جائے، پتہ چل جائے گا عوام کیا چاہتے ہیں، فاٹا میں عوامی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، دنیا بھر میں جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، لبیا، عراق، یمن، شام میں کون سی جمہوریت ہے؟، 19 ستمبر کو کشمیر میں جلسہ ہوگا، وزیراعظم نے کشمیر میں سرکاری افسران کے اجتماع سے خطاب کیا، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتکاری سب کے سامنے ہے۔
خبر کا کوڈ : 816156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش