0
Saturday 14 Sep 2019 19:00

فنڈز ختم، بی آر ٹی پشاور کے 69 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

فنڈز ختم، بی آر ٹی پشاور کے 69 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مالی بحران کے باعث پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے سے وابستہ 69 ملازمین کو منصوبے کی تکمیل سے  قبل ازوقت ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی سے فارغ کئے گئے ملازمین میں مختلف شعبوں کے انٹرنیز، سپروائزر اور ہیلپرز شامل ہیں۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ ملازمین کو نکالنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق مالی بحران کے باعث پشاور بی آرٹی منصوبہ سے وابستہ 69 کارکن قبل ازوقت فارغ کئے جا رہے ہیں۔ فارغ کئے جانے والے کارکنوں میں مختلف شعبوں کے انٹرنیز، سپروائزر اور ہیلپرز شامل ہیں۔ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ ملازمین کو نکالنے کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ کے اخراجات میں اضافہ کے باعث عارضی ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ برس سے جاری نامکمل بی آر ٹی منصوبہ کی لاگت بھی 68 ارب سے بڑھ کر 71 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ابتداء سے مسائل کا شکار بی آر ٹی منصوبہ کب مکمل ہوگا اس بارے کسی کو کچھ نہیں معلوم، چار مرتبہ ڈیڈ لائنز گزرنے کے بعد صوبائی حکومت اب نئی تاریخ دینے سے گریز کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 816194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش