0
Monday 16 Sep 2019 14:59

عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرینگے، پرویز خٹک

عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرینگے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچا دیا ہے۔ اپنے بیان میں پروزیر خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، کشمیر اب ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور 80 لاکھ مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا مسئلہ جس انداز سے پی ٹی آئی حکومت نے اٹھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے اور دنیا پر بھارت کی حق دھرمی اور برصغیر میں بھارتی حکمرانوں کی طر ف سے جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی جان لیں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے، ایک دفعہ روایتی جنگ شروع ہوگئی تو یہ جنگ ایٹمی جنگ تک پھیلے گا۔ پرویزخٹک نے کہا کہ وزیراعظم کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے بہت جلد اچھے دن آرہے ہیں، عوام مہنگائی بے روزگاری اقتصادی مسائل سے نکلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وفاق کی سطح پر یہی اصلاحاتی پروگرام شروع کر رہے ہیں تاکہ چاروں صوبے کے عوام اس سے مستفید ہوسک، ہمارے مخالفین صرف انتخابات میں عوام کو اپنا چہرہ دیکھاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش