0
Monday 16 Sep 2019 17:04

غذر، نون لیگ کے سینئر رہنما سلطان مدد نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، نئی سیاسی جماعت بنانیکا اعلان

غذر، نون لیگ کے سینئر رہنما سلطان مدد نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، نئی سیاسی جماعت بنانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے سینئر رہنما و سابق ممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سلطان مدد نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ گاہکوچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلطان مدد کا کہنا تھا کہ میں 27 سال نون لیگ میں رہا لیکن نقصان کے سوا کچھ نہ پایا، پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کی کوئی قدر نہیں، سارے کرپٹ لوگ جمع ہو گئے ہیں اس لیے مزید اس پارٹی کے ساتھ رہنا ممکن نہیں رہا، اس لئے میں آج اس پارٹی سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر صاف شفاف سیاسی قائدین پر مشتمل پارٹی بنائیں گے اور اس پارٹی کا نام پاکستان عوام دوست پارٹی ہو گا۔ کرپٹ لوگوں کو نہیں رکھیں گے، آنے والے الیکشن میں غذر کے تینوں حلقوں سے امیدوار لائیں گے۔ سلطان مدد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب عوام غربت کی دلدل میں پھنس کر رہ گئے ہیں، کوئی بھی سیاسی لیڈر عوام سے مخلص نہیں۔ جی بی میں ہر حکومت نے عوام کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی جس کی وجہ سے خطہ ترقی نہ کر سکا۔ ہم قومی وژن لے کر آگے بڑھیں گے اور عوام کو غربت سے نکالنے کی کوشش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 816509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش