0
Tuesday 17 Sep 2019 17:47

صلاح الدین کی موت ذہنی و جسمانی تشدد سے ہوئی، پوسٹمارٹم فرانزک رپورٹ

صلاح الدین کی موت ذہنی و جسمانی تشدد سے ہوئی، پوسٹمارٹم فرانزک رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مرنے والےکی موت تشدد کے باعث ہوئی۔ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کرنے والے ملزم صلاح الدین کی پوسٹمارٹم فرانزک رپورٹ آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کی موت تشدد کے باعث ہوئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صلاح الدین کے جسم پر 3 سے 4 سنیٹی میٹر اور 4 سے 5 سینٹی میٹر کے تشدد کے نشانات پائے گئے، اس کی گردن، کہنی، کندھے، گھٹنے اور دائیں آنکھ اور دائیں ٹانگ پر تشدد کے نشانات موجود تھے، جب کہ صلاح الدین کے پھیپھڑوں سے ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے اس کے گردے سکڑ گئے، رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی موت ذہنی و جسمانی تشدد کے باعث ہوئی۔ واضح رہے کہ اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں سے کارڈ نکالنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے ملزم صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا لیکن پولیس تشدد کی وجہ سے وہ حراست میں ہی ہلاک ہو گیا، اور پولیس نے اپنی رپورٹ میں صلاح الدین کی ہلاکت کو طبی موت قرار دیا تھا، جب کہ  لواحقین کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ذہنی مریض تھا جو ہمیشہ ادھر ادھر گھومتا رہتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 816706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش