1
0
Thursday 19 Sep 2019 11:20

امریکہ ایران، سعودی جنگ کروا کر گریٹر اسرائیل کا راستہ ہموار کرنا چاہتا ہے، اشرف جلالی

امریکہ ایران، سعودی جنگ کروا کر گریٹر اسرائیل کا راستہ ہموار کرنا چاہتا ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری آرامکو پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی توانائی کے مرکز اور ایمانی توانائی کی سرزمین پر حملہ ہے۔ سرزمین حرمین شریفین کی سلامتی ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ کسی بھی اسلامی ملک میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ حجاز مقدس تو امت مسلمہ کا دل ہے۔ حوثیوں کے پے در پے سعودی شہروں اور آئل تنصیبات پر حملے بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔ یہ حملے عالمی امن اور عالمی معیشت کیخلاف ایک گہری سازش ہیں، امریکہ سعودی عرب اور ایران کی جنگ کروا کر گریٹر اسرائیل کا راستہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب اپنے مسائل میں ہرگز یہود و نصاری کو مداخلت کا موقع نہ دیں اور اپنے مسائل خود حل کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی حفاظت کے نام پر ایران کو جنگ کر کے اور سعودی عرب کو بغیر جنگ کے اپنے کنٹرول میں لانا چاہتا ہے اسے ان ممالک میں سے کسی کی خیریت مطلوب نہیں اس کے پیش نظر اس کے اپنے مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا 45 دن کا لاک ڈاؤن ہو یا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت یا سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ ہو، سب امت مسلمہ کے مسائل ہیں، ان میں سے کسی مسئلہ کو وہاں کے مقامی مسلمانوں کا مسئلہ قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی طرف سے مسلمان ممالک کے باہمی مسائل پر عدم توجہ کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے۔ امت مسلمہ کے مسائل کا حل اُمّہ کے پلیٹ فارم سے ہی ہو تو مسائل حل ہونگے۔ غیروں کے پلیٹ فارم سے مسائل کا حل ہونا تو کجا نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nasrullah
Pakistan
muhjy afsoos hai Ashraf Jalli sb pe keh Saudi Hukomat ko mauqadas keh kar Yameni Awam ki toheen kar k kis Islam ki khidmat kar rahy hain