0
Thursday 19 Sep 2019 20:02

ملتان، ڈائیوو بس اڈے سے بھی ڈینگی کا لاروا برآمد، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

ملتان، ڈائیوو بس اڈے سے بھی ڈینگی کا لاروا برآمد، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ڈائیوو بس کمپنی کی ورکشاپ میں ڈینگی لاروا ملنے کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈائیوو انتظامیہ کو فائنل نوٹس جاری کر دیا گیا، جاری کردہ نوٹس کے مطابق آئندہ ڈینگی لاروا برآمد ہوا تو گرفتاری کے ساتھ مقدمہ درج کرکے ورکشاپ کو سیل کر دیا جائے گا۔ ڈائیوو بس اڈے کے ٹرمینل کی ورکشاپ میں لگے ایئر کولر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ورکشاپ کا وزٹ بھی کیا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم میں ڈینگی کے بارے میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمان نے ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی تدابیر بارے اساتذہ اور طالبات کو لیکچر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گھروں کے لان میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، گملوں اور لان کو ضرورت کے مطابق پانی دیں، گھر میں کاٹھ کبار اور پرانے ٹائر وغیرہ کو ٹھکانے لگائیں، محکمہ صحت کی سرویلنس ٹیموں سے تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 817187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش