0
Saturday 21 Sep 2019 18:26

ملتان، سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ملتان، سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
اسلام ٹائمز۔ وومنز رائٹس ایسوسی ایشن، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نواں شہر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت وومنز رائٹس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن شائستہ بخاری نے کی، جبکہ ریلی میں دیگر سماجی رہنمائوں شکنتلہ دیوی، اطہر شاہ بخاری، ریحانہ کوثر، طحہ نقوی، نصرت سلطانہ، علی، ثاقب شاہ، سکندر حیات، جام وسیم ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان، پاک فوج زندہ باد، گو مودی گو کے نعرے لگائے گئے، ریلی کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے خطاب کریں تو پوری دنیا اس کا نوٹس لے، پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے مودی کو مجبور کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرے اور اپنی فوج واپس بلائے، فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نہ صرف رائے شماری کرائی جائے بلکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آرڈینیس واپس لے کر اس علاقے کو آزاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جو اگلے محاذ پر بھارت کا راستہ روکے ہوئے ہے، گذشتہ 70سالوں سے کشمیری عوام بھارت کی بربریت کا شکار ہو رہے ہیں، بھارت کا ظلم جنون کی شکل اختیار کر چکا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 817535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش