0
Tuesday 24 Sep 2019 12:08

جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اُٹھا لیا

جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے نو منتخب عہدیداروں نے آئندہ 3 سال کیلئے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری دفتر جمعیت علماء پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نو منتخب عہدیداروں سے جے یو پی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے حلف لیا۔ جمعیت علماء پاکستان لاہور کے نئے عہدیداروں میں علامہ محمد جاوید نوری صدر، مولانا حاجی شوکت علی سینئر نائب صدر، مفتی محمد اکمل قادری نائب صدر، مولانا قاری خلیل احمد مہروی نائب صدر، پیر غلام رسول نقشبندی نائب صدر، مولانا غلام مرتضیٰ سیالوی نائب صدر، حافظ لیاقت علی رضوی جنرل سیکرٹری، پروفیسر قاری زوار حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مولانا سرفراز احمد قادری سیکرٹری اطلاعات، پروفیسر عابد رفیق نورانی سیکرٹری تعلیم، آفتاب حیدر ایڈووکیٹ، رائے غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ سیکرٹری قانونی امور، علامہ مظہر فرید سیکرٹری دینی امور اور پیر قاری محمد اصغر نورانی سیکرٹری علماء و مشائخ ضلع لاہور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 818030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش