0
Tuesday 24 Sep 2019 16:31

پشاور میں ایک سال کے دوران قتل کے387 واقعات

پشاور میں ایک سال کے دوران قتل کے387 واقعات
اسلام ٹائمز۔ ایک سال کے دوران پشاور میں قتل کے 387 مقدمات وقوع پذیر ہوئے، جبکہ اغوا برائے تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2018ء میں ضلع پشاور میں قتل کے 387 مقدمات وقوع پذیر ہوئے۔ پشاور پولیس نے 900 میں سے 700 ملزمان گرفتار کئے اور ان کے چالان عدالتوں میں پیش کئے، جبکہ اغوا براۓ تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا، تاہم مغوی بازیاب کرا لیا گیا اور چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ برخلاف مال کے 725 مقدمات درج کئے گئے اور تیس کروڑ میں سے 17 کروڑ کی اشیاء برآمد کی گئیں، جبکہ 1060 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

دوسری جانب سال 2019ء میں پشاور میں قتل کے اب تک 51 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ 170 میں سے 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور اغواء براۓ تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ برخلاف مال کے 82 مقدمات درج ہوئے۔ ڈیڑھ کروڑ کی اشیاء چوری ہوئیں، جبکہ ایک کروڑ کی اشیا برآمد کی گئیں۔ 180 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے متعلقہ ایس ایچ اوز اور افسروں کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 818105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش