0
Wednesday 25 Sep 2019 19:55

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے، جہانگیر ترین

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ گلگت جوتل میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان اور سابقہ وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے واٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان کا منصوبہ نیشنل پروگرام برائے امپرومنٹ آف واٹر کورسز گلگت بلتستان کمپوننٹ فیز 2 کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جوتل میں پہلی اسکیم کا افتتاح بھی کر دیا۔ اس سلسلے میں جوتل میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، وفاقی وزیر اور جہانگیر ترین کے جوتل پہنچنے پر جوتل کے عوام نے شاندار استقبال کیا۔ گلدستے پیش کیے گئے اور نمائندگان جوتل نے روایتی استقبال کرتے ہوئے بیل کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے اور حقیقی تبدیلی زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات سے ہی آئے گی اور زراعت کے شعبے میں انقلاب کی تحریک کا آغاز آپ کے گاؤں سے شروع کر رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ہماری حکومت گلگت بلتستان میں عملی تبدیلی لائے گی، اس منصوبے میں 4 ارب روپے وفاقی حکومت نے دیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جی بی میں عملی تبدیلی چاہتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی تبدیلی لائے گی۔ اس منصوبے کے تمام تر فنڈز وفاقی حکومت نے ہی دیا ہے۔ تقریب کے آخر میں وفاقی وزیر اور جہانگیر ترین پیدل چلتے ہوئے جوتل نالہ پہنچ گئے۔ تقریب میں سید جعفر شاہ صدر پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور بحیثیت میزبان مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
خبر کا کوڈ : 818352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش