0
Friday 27 Sep 2019 18:37
یمن کیطرف سے متحدہ عرب امارات کو انتباہ!

متحدہ عرب امارات اپنی سرحدوں کے اندر ہونیوالے حملوں کی تاب نہیں لا سکتا، انصاراللہ

متحدہ عرب امارات اپنی سرحدوں کے اندر ہونیوالے حملوں کی تاب نہیں لا سکتا، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کمیٹی کے رکن "محمد البخیتی" نے عرب نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کو نصیحت کرتے ہیں کہ تناؤ کو مزید بڑھاوا دینے سے پرہیز کرے، کیونکہ وہ اپنی سرحدوں کے بہت اندر ہونیوالے حملوں کی تاب نہیں لا سکتا، جبکہ متحدہ عرب امارات کو (صورتحال کی اصلاح کیلئے) دی جانیوالی مہلت کم ہے، درحالیکہ اس کی دفاعی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ محمد البخیتی نے کہا کہ جارح قوتوں کیطرف سے تناؤ میں کسی بھی قسم کے اضافے کا جواب وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرحدوں کے کافی اندر جوابی کارروائی کے لئے اہداف مشخص کر لئے گئے ہیں، جن کو شروع کرنیکے لئے دی گئی مہلت کے تمام ہونے کا انتظار ہے۔

یمنی سیاسی کمیٹی کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ ہمسایہ ملک "اریٹیریا" کے شہر "عصب" سے متحدہ عرب امارات کیطرف سے تربیت حاصل کرنے والے فوجیوں کا ایک دستہ یمن میں واپس پہنچ چکا ہے، جو یمنی شہر "تعز" میں لڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارح ممالک اپنے فوجیوں اور فوجی سازوسامان کو منتقل کرنے کیلئے غیر فوجی کشتیاں اور بندرگاہیں استعمال کر رہے ہیں، جو عالمی کشتیرانی کی صنعت کو شدید خطرات لاحق کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 818698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش