0
Saturday 28 Sep 2019 17:22
مسلح افراد کا حملہ

ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایک سال کا بچہ اور خاتون شامل
ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مسافر کوچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہنگو کے علاقے زرگیری میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔ مقتولین میں ایک سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔ دیگر 3 زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشکوک افراد کو پکڑا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش