0
Sunday 29 Sep 2019 23:26

کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرنے کے دعویداروں نے کراچی کو مزید تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، تھوڑی سی بارش کے بعد کراچی کی شاہراہیں اور علاقے جھیل کی شکل اختیار کرگئے ہیں، کے ایم سی، ادارہ سالڈویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام ذمہ دار ادارے سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ صفائی کے نام پر کراچی کے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن سب سے زیادہ عذاب میں بھی وہی مبتلا ہیں، آئے دن گندے پانی اور کچرے کیخلاف کئے جانے والا احتجاج بھی بے سود ہوگیا ہے، کراچی کے عوام ان منتخب نمائندوں کا احتساب کریں جو کراچی کی نمائندگی کے دعویدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے حکومت سے ملنے والے ترقیاتی فنڈ اپنی ذاتی عیاشیوں پر خرچ کررہے ہیں، پورے ملک کے عوام کراچی آکر آباد ہوتے ہیں لیکن کراچی کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داری کوئی لینے کو تیار نہیں ہے، کراچی میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی حکومت مسلط کردی گئی ہے، جو کراچی کی تعمیر و ترقی کے بجائے اس کے وسائل کو لوٹ کر کھا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پورا کراچی کھنڈر بن گیا ہے اور اب وہ کراچی جو سیاسی، ثقافتی، ادبی اور معاشی طور پر پہچانا جاتا تھا اب کچرے، کھلے گٹروں اور گندگی اس کی شناخت بن گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 819087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش