0
Tuesday 1 Oct 2019 18:48
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری

ایک ماہ کے دوران خاتون اور بچوں سمیت 16 افراد شہید

ایک ماہ کے دوران خاتون اور بچوں سمیت 16 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ ستمبر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 16 نوجوان شہید ہوئے، جب کہ 4 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ متعدد نام نہاد سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے دوران مجموعی طور پر 16 شہادتیں ہوئیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے تحت 16 میں 6 کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید ہوئے، جب کہ مظاہروں اور احتجاج کے دوران قابض فوج کی ہوائی فائرنگ اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے 281 کشمیری زخمی ہوئے۔ قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران اور احتجاجی مظاہروں میں سے 157 افراد کو گرفتار کیا جن میں مقامی حریت رہنما بھی شامل ہیں جب کہ 25 گھروں کو مسمار کردیا گیا اور 4 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، قابض بھارتی فوج کے ذریعے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 819481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش