0
Tuesday 1 Oct 2019 19:51

نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت لانے کا فیصلہ

نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا جبکہ کابینہ نے وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کامیاب دورہ امریکا پر مبارک باد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کی تجویز کی اصولی منظوری دی، اور کابینہ نے کابینہ کمیٹی نجکاری کے فیصلوں اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی جبکہ سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل کمپنی کی مدت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کے پی ٹی کی کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 819497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش