0
Sunday 6 Oct 2019 12:10

بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج شام ہوگی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور اسفندیار ولی کا رابطہ ہوا ہے، بلاول بھٹو اور اسفندیار ولی خان کے درمیاں ملاقات طے پا گئی۔ بلاول بھٹو کل اسفندیار ولی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی اسفندیار ولی سے ملاقات آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔ اسفندیار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار حسین اور امیر حیدر ہوتی ہوں گے، جبکہ بلاول بھٹو کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی صورت حال زیرِ بحث آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 820421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش