0
Monday 7 Oct 2019 10:45

میانوالی اور ملتان میں مزید دو بچے درندگی سے قتل

میانوالی اور ملتان میں مزید دو بچے درندگی سے قتل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دو بڑے شہروں میں مزید دو بچے کو درندگی سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ میانوالی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جب کہ ملزمان لاش جانوروں کے باڑے میں دبا گئے مگر سر باہر رہنے سے راز فاش ہو گیا۔ علاقہ بٹیاں میانوالی کا ساڑھے 4 سالہ محمد ابراہیم نیازی ولد حمید اللہ خان گزشتہ شام کو گھر سے لاپتہ ہوا، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ گزشہ شب تلاش کے بعد بچے کی لاش گھر کے ساتھ جانوروں کے باڑے سے ملی جسے زمین میں دبا دیا گیا تھا، پہلے زیادتی پھر قتل کیا گیا۔ سوشل میڈیا اور میڈیا میں واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس موقع پر ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے واقعہ کی تفتیش کیلیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ دوسری جانب ملتان میں اغوا ہونے والے 14 سالہ لڑکے ارسلان کی لاش مل گئی ہے، گزشتہ روز نہر نو بہار ملتان سے ایک لاش ملی، جس کی شناخت ارسلان کے نام سے کی گئی جو یکم اکتوبر کو شہر سے اغوا ہوا تھا۔ پولیس کے ذمے دار ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ 14 سالہ ارسلان کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی، جس کے بعد اس کی زندگی کی باقی ماندہ سانسیں چھین لی گئیں، ارسلان کے اغوا ہونے کے بعد سے اس کے اہل خانہ متعلقہ تھانہ کے چکر لگا رہے تھے لیکن پولیس بچے کی تلاش میں یکسر ناکام رہی اور 5 دن بعد لاش مل گئی۔
خبر کا کوڈ : 820537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش