0
Tuesday 8 Oct 2019 10:43

تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف کیس کی سماعت، 16 اکتوبر کو فردجرم عائد ہوگی

تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف کیس کی سماعت، 16 اکتوبر کو فردجرم عائد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے قائدین کیخلاف توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور میں ہوئی۔ عدالت میں پیر ظہیر الحسن شاہ، پیر اعجاز اشرفی، مولانا وحید نور، مولانا فاروق الحسن، مفتی عابد حسین سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ فتح حق کی ہو گی اور ہم سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرد جرم کے بعد کیس کی باقاعدہ سماعت ہو گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ منطق اور دلیل کی جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہیں گے، اس کیلئے ہمیں جو قربانی دینی پڑی دیں گے، ہم جیلوں میں قید و بند کی صعوبتوں سے گھبرانے والے نہیں۔ پیشی کے موقع پر خادم حسین رضوی علالت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 820730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش