0
Wednesday 9 Oct 2019 10:19

ترکی کی شمال مشرقی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل

ترکی کی شمال مشرقی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں، کسی بھی وقت ترک فورسز سرحدی علاقے میں داخل ہو سکتی ہیں۔ ترک صدر کے معاون کمیونی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ترک اور شامی باغی فورسز جلد شام میں آپریشن کا آغاز کریں گی۔ ترک فورسز شام کی ریبل فری سیرئین آرمی کے ساتھ مل کر شام کی سرحد جلد پار کریں گی، اس موقع پر ترکی نے اپنا بھاری جنگی سازوسامان علاقے میں پہنچا دیا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شامی علاقے میں واپس جانے والوں کے لیے سیف زون قائم کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ ترک صدر 13نومبر کو امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 820951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش