1
Thursday 10 Oct 2019 20:13

تحریک لبیک کی ’’لبیک یارسول اللہ کانفرنس‘‘ 2 نومبر کو لاہور میں ہوگی

تحریک لبیک کی ’’لبیک یارسول اللہ کانفرنس‘‘ 2 نومبر کو لاہور میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان نے 2 نومبر کو لاہور کی تاریخی  مینار پاکستان گراونڈ میں ’’لبیک یارسول اللہ‘‘ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس تیاریوں کے حوالے سے تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے ارکان نے مرکزی امیر خادم حسین رضوی کی قیادت میں گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا۔ پیر قاضی محمد محمود اعوان، مولانا وحید نور، ‎پیر اعجاز اشرفی، ڈاکٹر شفیق امینی، مولانا فاروق الحسن و دیگر رہنما بھی اس موقع پر خادم حسین رضوی کے ہمراہ تھے۔ مرکزی شوریٰ کے ارکان نے گریٹر اقبال پارک میں کانفرنس کے سٹیج اور پنڈال کے حوالے سے جگہ کا جائزہ لیا۔ خادم رضوی کاکہنا تھا کہ لبیک یارسول اللہ کانفرنس تاریخی ہوگی جس میں ملک بھر سے قافلے شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی، ٹاون اور یوسی سطح کی قیادت سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور انہیں کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے دعوت دے رہیں، کانفرنس میں مثالی شرکت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 821153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش