0
Thursday 30 Jun 2011 18:47

اسلام آباد،سرچ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار، ملتان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد،سرچ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار، ملتان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اسّی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے پندرہ افراد کے شناختی کارڈز جعلی نکلے ہیں جبکہ بیس افراد مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں، باقی پچپن افراد کے کوائف کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس بنیامین خان کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری رہے گا اور جن افراد کے کوائف درست نکلے، انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔
ملتان میں حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشت گردوں کو بہاولپور ڈویژن سے گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد ملتان کے وزیراعظم ہاؤس، سنٹرل جیل اور حساس مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے چار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ دو دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد وزیراعظم ہاؤس ملتان کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 82116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش