0
Tuesday 14 Jun 2011 19:06

اسلام آباد،نیول ہیڈ کوارٹر اسلام کے قریب حساس تنصیبات کی ویڈیو بنانے والے 3 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد،نیول ہیڈ کوارٹر اسلام کے قریب حساس تنصیبات کی ویڈیو بنانے والے 3 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد: نیول ہیڈ کوارٹر کے قریب سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹر کے قریب تین مشکوک افراد سعید خان، شہزاد خان اور اختر خان کو گرفتار کیا گیا ہے جو حساس علاقے کی تصاویر بنا رہے تھے، مشکوک افراد کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہا اور جب تینوں اکھٹے ہوئے تو انہیں گرفتار کر کے ایک چھوٹا کیمرہ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پشاور کے محلہ ابراہیم خیل سے بتایا جاتا ہے ان کی عمریں بیس سے بائیس سال کے دوران تھیں، گرفتاری کے بعد تینوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 78803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش