0
Friday 11 Oct 2019 13:16

سعودی ساحل کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پر راکٹوں سے حملہ

سعودی ساحل کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پر راکٹوں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساحل سے بحرہ احمر کے ذریعے سفر کرنے والے ایرانی تیل بردار جہاز پر 2 راکٹوں سے حملہ کیا گیا، تاہم اس حملے سے متعلق سعودی عرب کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی سعودی حکام نے رابطہ کرنے پر فوری کوئی ردعمل دیا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی بندرگاہ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے 2 اسٹور رومز کو نقصان پہنچا اور جہاز سے بحیرہ احمر میں تیل کا رساؤ شروع ہوگیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران کے 'قومی ایرانین ٹینکر کو' کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ جہاز کی شناخت سیبیٹی کے نام سے ہوئی، اس جہاز نے آخری مرتبہ اگست میں ایرانی ساحلی شہر بندر عباس کے قریب ٹریکنگ ڈیوائسز کو آن کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 821419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش