0
Saturday 12 Oct 2019 17:20

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات، دیامر ڈیم متاثرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات، دیامر ڈیم متاثرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے چیئرمین واپڈا مزمل حسین سے ملاقات کی اور دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل اور پاور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ محمد شفیع نے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ پیش کیا اور جی بی میں ریجنل گرڈ کا قیام عمل میں لا کر نیشنل گرڈ سٹیشن سے لنک کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جس پر چیرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ 60 دنوں کے اندر دیامر بھاشا ڈیم پر عملی طور پر کام شروع کرینگے، پہلے دیامر کے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرینگے اور باقاعدہ کام کا آغاز کرینگے۔ گلگت بلتستان میں ترجیحی بنیادوں پر بہت جلد ریجنل گرڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور نیشنل گرڈ سٹیشن سے لنک کر دینگے۔ جی بی میں موجود پانی کے ذخائر کو بروئے کار لا کر ہزاروں میگاواٹ ہائیڈرو پاور بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا گلگت بلتستان میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے موسم گرما میں سیلاب وغیرہ کی وجہ سے زمینی کٹاؤ زیادہ ہوتا ہے اور بہت ساری مٹی پانی کے ساتھ چلی جاتی ہے، دیامر ڈیم کی تعمیر سے قبل گلگت بلتستان میں سیلابوں کی وجہ سے زمینی کٹاؤ کو نہیں روکا گیا تو دیامر بھاشا ڈیم کی عمر بہت کم ہو جائے گی اور ڈیم بھر جائے گا۔ جس پر واپڈا کے چیرمین نے کہا کہ اس سلسلے میں بھی عملی اقدامات کئے جائینگے تاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی عمر زیادہ سے زیادہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 821671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش