0
Sunday 13 Oct 2019 12:00

دینی مدارس اخلاقی اقدار کی تعلیم دیتے ہیں، ذکراللہ مجاہد

دینی مدارس اخلاقی اقدار کی تعلیم دیتے ہیں، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دینی مدارس حفاظت دین کے قلعے اور علوم اسلامی کے سرچشمے ہیں، ان میں ایسے افراد پروان چڑھتے ہیں جو اسلامی علوم کے ماہر، دینی کردار کے مالک اور فکری اعتبار سے صراط مستقیم چلنے والے ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ وفد میں عبدالغفار منصوری منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور، شفقت منصوری معاون مالیات جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان، محمد طفیل امین جمعیت طلبہ عربیہ لاہور، سید احتشام الحق معاون امین جمعیت طلبہ عربیہ لاہور، خرم خورشید ناظم تعلیم و تربیت جمعیت طلبہ عربیہ لاہور، سمیع الدین ناظم مالیات، عبدالماجد ناظم نشرواشاعت، شاہد توصیف معاون مالیات سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔
 
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دینی مدارس میں اسلامی تعلیمات کیساتھ ساتھ تہذیب و تقافت، ایمانداری، وفا شعاری اور تمام اخلاقی و معاشرتی قدروں کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ امت کی تعلیمی حالت کو پروان چڑھانے اور ملک کی تعمیر و ترقی کو فروغ دینے میں دینی مدارس کا بہت بڑا کردار ہے۔ مدارس مجموعی طور پر ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اور پشتی بانی پوری قوم کا فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے نام پر مدارس کی خودمختاری سلب نہیں کر سکتی، اس حوالے سے باقاعدہ قیام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی دینی کیساتھ عصری علوم پر بھی دسترس حاصل کرکے معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 821767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش