0
Tuesday 15 Oct 2019 11:53

مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں باعث تشویش ہیں، سول سوسائٹی

مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں باعث تشویش ہیں، سول سوسائٹی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والی جماعت اسلامی ہند اور سول سوسائٹی کی مشترکہ وفد نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ نے لوگوں کو تشویشناک حد تک متاثر کردیا ہے۔ کشمیر پریس سروس مانیٹرنگ کے مطابق رواں ماہ کی 7 سے 10 تاریخ کے درمیان وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے وفد میں اترپردیشن پولیس کے سابق انسپیکٹر جنرل ایس آرداراپوری، جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری ملک مہتشم خان، خواتین اور بچوں کے حقوق کی سرگرم کارکن شویتا ورما اور کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری مجتبٰی فاروق شامل تھے۔ وادی کشمیر کے دورے کے دوران اس ڈیلی گیشن نے سرینگر، بارہمولہ اور پلوامہ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے سماجی کارکنوں، وکلاء غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ ملاقات کی۔ دورے سے واپسی پر جماعت اسلامی ہند نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ہنگامی صورتحال کے دوران بھی اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ نہیں کرپا رہے ہیں۔ وفد نے مزید کہا کہ بندشوں اور مواصلاتی بریک ڈاؤن سے عام لوگوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کشمیری عوام کے لئے ایک تشویشناک امر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 822089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش