0
Wednesday 16 Oct 2019 07:36

صدر پیوٹن سعودی عرب کے دورے کے بعد ابو ظہبی پہنچ گئے

صدر پیوٹن سعودی عرب کے دورے کے بعد ابو ظہبی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سعودی عرب کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے روسی صدر کا ہوائی اڈے پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ روسی صدر کا دورہ یو اے ای اور روس کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے، ہم اپنی دونوں اقوام کے باہمی مفاد میں تمام سطحوں پر ان تعلقات کو مشترکہ طور پر مزید فروغ دیں گے۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے خطے کی جغرافیائی سیاسی صورت حال، جوہری توانائی کے شعبے میں مستقبل میں تعاون اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ روس کے خود مختار دولت فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے بیان میں کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے 10 سمجھوتوں پر دستخط کرے گا۔ اس سے پہلے آر ڈی آئی ایف نے یو اے ای کے خودمختار فنڈ کے ساتھ مل کر 45 منصوبوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 822273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش