0
Wednesday 16 Oct 2019 15:04

آزادی مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردیں

آزادی مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردیں
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے آزادی مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردیں۔ آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز نے کی شرکت کی۔ اجلاس میں آزادی مارچ کی صورت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی کی تمام افسران آزادی مارچ کے شرکاء نمٹنے کیلئے بہترین تیاری رکھنے کے لئے ہدایات دی۔

ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اسلام آباد پولیس کا مورال بلند رکھنے کیلئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے راستوں کی بندش پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق داخلی و خاری راستوں کو کنٹینرز کے ذریعے بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 822418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش