0
Thursday 17 Oct 2019 17:16

پاکستان چین سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دیگر ممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے، رضا باقر

پاکستان چین سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دیگر ممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے، رضا باقر
اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، افراط زر میں اتنی تبدیلی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے۔ غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ معاشی سست روی اور افراط زر میں کمی کے درمیان استحکام پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کو فی الوقت موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے، افراط زر میں اتنی تبدیلی نہیں آئی کہ شرح سود میں کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں افراط زر کی شرح میں کمی متوقع ہے، روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ فورسز کے مطابق کی گئی ہے، آئی ایم ایف کے سائیکل سے بچنے کے لئے شرح بچت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دیگر ممالک سے بھی تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ غیرملکی جریدے کے مطابق پاکستان میں شرح سود اس وقت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، جنوری 2018ء کے مقابلے میں شرح سود دگنی ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 822683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش