0
Friday 18 Oct 2019 14:22

مولانا فضل الرحمان کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں، فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں، ریاست کو حق ہے وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے، 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے، حکومت اس قومی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش برداشت نہیں کریگی، مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قوم کی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش کو حکومت برداشت نہیں کرے گی۔ ایک انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو گھر بھیجنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قوم کی یکجہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش کو حکومت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی پنجہ آزامائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے، احتجاج سے متعلق عدالت نے بال انتظامیہ کے کورٹ میں ڈال دی ہے تاہم مولانا فضل الرحمن کے بیانیہ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 822689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش