0
Saturday 19 Oct 2019 11:40

قراقرم یونیورسٹی، بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

قراقرم یونیورسٹی، بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو 2019 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ مجموعی نتیجہ 52.29 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ شفیقہ سعادت دختر سعادت حسن نے 800 میں سے 697 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ سعدیہ جبین دختر محمد عباس اختر نے 683 نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ عمیرہ دختر ثناء اللہ نے 658 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ افشین دختر عزائب خان نے 1500 میں سے 1171 نمبر لے کر پہلی، کالج آف بزنس منیجمنٹ اینڈ اپلائڈ سائنسز دنیور گلگت کی طالبہ غزالہ اکرم دختر اکرام اللہ بیگ نے 1123 نمبر لے کر دوسری، اسی کالج کی طالبہ روبیہ نیازی دختر محمد فقیر نے 1121 نمبر لے کر کامرس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ خالدہ بتول دختراختر حسین خان نے 800 میں سے 656 نمبر لے کر پارٹ ٹو آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کی طالبہ زہراء خاتون بنت عبد الرحیم نے 613 نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ رضیہ بتول 578 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے بی اے، بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 1943 طلباء و طالبات شریک ہوئیں، جن میں 1016 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 51.28 فیصد، ضلع سکردو کا 55.29 فیصد، ضلع غذر 49.21، ضلع گانچھے کا 32.69 فیصد، ضلع ہنزہ کا 62.502، ضلع دیامر کا 9 فیصد رہا۔
خبر کا کوڈ : 822863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش