0
Sunday 20 Oct 2019 09:26

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم آج بروز اتوار انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ شہر بھر میں مجالس عزا منعقد ہوں گی۔ مرکزی مجلس نشترپارک میں صبح 11 بجے منعقد ہوگی، جس سے مولانا محمد رضا خطب کرینگے۔ بعد ازاں چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جس کی قیادت بوتراب اسکاﺅٹس کریں گے۔ چہلم کے سلسلے میں ایک جلوس مارٹن روڈ شاہ نجف سے بھی برآمد ہوگا، یہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نشترپارک کے مرکزی جلوس میں شامل ہو جائے گا۔ انتظامیہ نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور شہر کے تمام حساس مقامات خصوصاً گرومندر سے کھارادر تک پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہوں گی۔

ٹریفک کے بھی متبادل انتظامات کیے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو جلوس کے راستوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسکاﺅٹس گروپس کی جانب سے جلوس کی گزرگاہوں پر میڈکل موبائل سروس چلائی جائیگی، جبکہ مرکزی میڈیکل کیمپ نشتر پارک پر لگایا جائیگا۔ نشترپارک، پرانی نمائش اور اس کے اطراف پانی و شربت کی سبیلیں اور استقبالیہ و طبی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد نمائش چورنگی پر تعمیرانی کام کی وجہ سے مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کی جانب جائے گا،

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جلوس کے دوران عزاداران سید الشہداءؑ وی آئی پی گیٹ کے سامنے علامہ سید احمد اقبال رضوی کی اقتدا میں باجماعت نماز ظہرین دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کرینگے۔ نماز کے بعد جلوس مزار قائد کے عقبی راستے لائنز ایریا سے کوریڈور تھری پارکنگ پلازہ، صدر، ریگل چوک سے تبت سینٹر پہنچے گا اور وہاں سے اپنے مقررہ روایتی راستوں ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، سٹی کورٹ سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 823012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش