0
Tuesday 22 Oct 2019 14:58

نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھول دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ طلب

نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھول دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ طلب
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف نیا کیس کھول دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھولتے ہوئے نئی تحقیقات شروع کردی ہیں، نئی تحقیقات پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی ریگولرائزیشن پر شروع ہوئیں، نیب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے غیر قانونی طریقے سے بھرتی ملازمین کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار پر بھی رائے مانگ لی گئی ہے۔ ادارے کی طرف سے اسٹبلشمنٹ کو لکھے گئے میں کہا گیا کہ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 823428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش