0
Wednesday 23 Oct 2019 12:47
گزشتہ 2 دنوں میں سعودی جارح اتحاد نے 50 فضائی حملے کئے ہیں

یمن، 12 گھنٹوں میں سعودی طیاروں کے 30 فضائی حملے، 26 افراد شہید

سعودی عرب کو جاری جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ترجمان یمنی فوج
یمن، 12 گھنٹوں میں سعودی طیاروں کے 30 فضائی حملے، 26 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پہ 12 گھنٹوں کے دوران 30 فضائی حملے کئے ہیں جبکہ سعودی جارح اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پہ دو دن کے اندر 50 فضائی حملے کئے ہیں جن میں دو درجن سے زائد عام یمنی شہری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت ادویات اور خوراک کی کمی کے باعث شدید تشویشناک ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں نے 12 گھنٹے میں 30 بار حملے کئے۔ سعودی عرب کے حملوں میں 26 سے زائد افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن کے مختلف علاقوں میں جملہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 30 بار بمباری کی۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحاد میں شامل جارح ممالک کے طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر دو دونوں میں 50 بار بمباری کی۔ فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے حملوں میں بے گناہ، معصوم قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 823562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش