0
Thursday 24 Oct 2019 20:35

مولانا صاحب نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ریاست کیخلاف کسی بھی اقدام میں شریک نہیں ہونگے، خواجہ اظہار الحسن

مولانا صاحب نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ریاست کیخلاف کسی بھی اقدام میں شریک نہیں ہونگے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا  ہے کہ کراچی میں روزنہ کی بنیاد پر لوگوں سے موبائل چھن رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کو رپورٹ دی گئی ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایشو کو کل سندھ اسمبلی میں اٹھاؤں گا، جب تک وفاقی صوبائی اور مقامی حکومت مل کر کام نہیں کریں گے تب تک کراچی کے مسائل ختم نہیں ہونگے، وزیراعلیٰ کا یہ کام نہیں کہ وہ کچرا اٹھائے، وزیراعلیٰ کچرے پر ناراض ہو تو اس کا مطلب ہے کہ پوری ٹیم نااہل ہے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ہم سے مولانا صاحب نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم تو حکومت کے اتحادی ہیں، ریاست کے خلاف کسی بھی اقدام میں شریک نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کو صوبائیت کا نشانہ بنانہ غلط عمل ہیں، کھلاڑی کسی شہر یا صوبے کے نہیں ہوتے یہ پورے ملک کے ہوتے ہیں، بلاول بھٹو کو کراچی کی فکر چھوڑ کر لاڑکانہ کی فکر کرنی چاہیئے، لاڑکانہ پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، معظم عباسی نے پیپلز پارٹی کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ کراچی پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا، کراچی پاکستان کا دل ہے، یہاں تمام قومتیں رہتی ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اگر کوئی سیاسی جماعت اندرون سندھ سے جیت کر وزیراعلیٰ بنا لیتی ہے تو کیا کراچی اس کو گروی دے دیں، یہ شہر وفاق کا شہر ہے کسی کی جاگیر نہیں ہے، بلاول سے کہوں گا اپنا طرز حکمرانی ٹھیک کرے، بلاول نے کہا تھا کہ اپنے وزراء کے خلاف ڈنڈا اٹھاؤں گا، اب اپنے وزراء کے خلاف ڈنڈے چھوڑ کر وفاق کے پیچھے پڑ گئے ہیں، کرپشن کے الزامات یوں ہی نہیں ہیں کچھ تو پردہ داری ہے، اگر شہر میں جرائم کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 823835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش