0
Friday 25 Oct 2019 21:43

لطیف لالا کے بعد سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت بھی ختم

لطیف لالا کے بعد سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت بھی ختم
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر ستارہ آیاز پر پارٹی میں گروپ بنانے اور گروپ بندی کو فروغ دینے، پارٹی میں تنظیموں سے بغاوت اور پارٹی منافی سرگرمیوں کا الزام تھا جس کی پاداش میں صوبائی صدر ایمل ولی خان نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں صوبائی صدر نے سینیٹر ستارہ آیاز کو کابینہ کے دیگر اراکین کی موجودگی میں پرسنل ہیئرنگ کا موقع فراہم کیا لیکن سینیٹر صوبائی صدر اور کابینہ کے دیگر اراکین کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ صوبائی صدر نے پارٹی آئین، نظم وضبط اور پارٹی کے عظیم تر مفاد میں سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت پارٹی آئین کے آرٹیکل 27 سیکشن 1 کے تحت ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کا پارٹی سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2 ستمبر کو عوامی نیشنل پارٹی نے سینئر قانون دان لطیف آفریدی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر لطیف آفریدی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ لطیف آفریدی، عمران آفریدی اور ستارہ آیاز کو گذشتہ ماہ پارٹی کے صوبائی صدر کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 823949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش