0
Friday 25 Oct 2019 22:53

نبی کریمؐ کا میلاد منانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ثروت اعجاز قادری

نبی کریمؐ کا میلاد منانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے دعوﺅں سے نہیں عملی کردار و اقدامات سے کام کرنا ہوگا، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر عمومی طور پر عوام مایوس ہے، مہنگائی کا جن کنٹرول میں نہ آنا اور غربت میں دن بدن اضافہ تشویشناک ہے، عوام مایوس ہوگی تو اپوزیشن کو کامیاب دھرنوں کا موقع ملے گا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو طفل تسلی سے کام نہ چلائے، 15 مہینے حکومت کو ہونے والے ہیں، اب عوام کو ڈیلیور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سڑکوں کی پیوند کاری، سیوریج کی نکاسی اور گلی محلوں سے گندے پانی کو نکالنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے جلوس درود و سلام کی صداﺅں میں برآمد ہونگے، میلاد جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے، دہشتگرد تنظیم پر حکومتی پابندی کے بعد دہشتگردی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، میڈیا کے ذریعے مذہبی و سیاسی رہنماﺅں کو سیکیورٹی سخت کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں، نبی کریمؐ کا میلاد منانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عاشقان رسولؐ جشن عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منائیں جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 823964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش