0
Saturday 26 Oct 2019 22:29

بریگیڈئیر نجف عباس نے ضلع کرم میں شلوزان شاملات کی عدم تقسیم کا نوٹس لے لیا

بریگیڈئیر نجف عباس نے ضلع کرم میں شلوزان شاملات کی عدم تقسیم کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے بریگیڈئیر نجف عباس نے ضلع کرم میں شلوزان شاملات کی عدم تقسیم کا نوٹس لیتے ہوئے شلوزان قوم کے عمائدین سے شاملات کی تقسیم پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر ضلع کرم سے ایم این اے ساجد حسین طوری بھی موجود تھے۔ بریگیڈئیر نجف عباس نے کرنل جاوید اور کرنل زین العابدین کے زیر نگران اہلیان شلوزان پر مشتمل 30 رکنی کمیٹی بنائی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بریگیڈئر نجف عباس نے کہا کہ اہلیان شلوزان پر امن رہیں، امن کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل بھی حل ہونگے اور علاقہ ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہوگا، انہوں نے پیر کے دن اہلیان شلوزان کا جرگہ بھی طلب کیا، جرگہ میں وہ افراد بھی شامل ہونگے جنہوں نے قومی شاملات پر ازخود قبضہ کیا ہوا ہے یا شاملات کی زمین فروخت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 824151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش