0
Sunday 27 Oct 2019 12:21

کھانے کے پیسے اور رہنے کی جگہ نہ ہونیکی وجہ سے شوہر نے 15 دن بعد بیوی کو قتل کر دیا

کھانے کے پیسے اور رہنے کی جگہ نہ ہونیکی وجہ سے شوہر نے 15 دن بعد بیوی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر نارووال میں ایک ماہ قبل قتل ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا، مقتولہ کا قاتل اس کا شوہر نکلا۔ شادی کے 15 دن بعد عائشہ کو اس کے شوہر عدنان نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ عائشہ نے نارووال کے رہائشی عدنان سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے 15 دن بعد ملزم نے لڑکی کو قتل کر کے نارووال کے علاقےتھانہ صدر کی حدود میں پھینک دیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم عدنان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عائشہ کو رکھنے کے لیے میرے پاس رہائش اور پیسے نہیں تھے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عائشہ کو رشتے داروں کے پاس لے جا کر رہتا تھا، جس کی وجہ سے رشتے دار مجھ سے اکتا گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 824199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش