0
Tuesday 29 Oct 2019 14:18

ملتان، ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام احتجاج 20 ویں روز بھی جاری

ملتان، ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام احتجاج 20 ویں روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ گرینڈہیلتھ الائنس کی جانب سے مسلسل ہڑتال پر محکمہ صحت کی جانب سے انتقامی کاروائی شروع، اسپیشل سیکرٹری صحت نے نشتر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کو شوکاز جاری کر دیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کئی روز سے ہڑتال جاری ہے، اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نشتتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر زاہد سرفراز کو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو احتجاج پر اکسانے پر شوکاز جاری کرتے ہوئے سات روز کے اندر جواب دینے کا کہا ہے، دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومتی دباو میں آنے کی بجائے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف اب تحریک مزید تیز کر دیں گے، محکمہ صحت کی جانب سے کی جانے والی انتقامی کاراوئیوں کے بعد اب ان ڈور میں بھی ہڑتال ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 824507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش