0
Wednesday 30 Oct 2019 15:21

عمران خان کا استعفیٰ، شفاف انتخابات اور ملک کا اسلامی تشخص بحال کروانا ہمارا مقصد ہے، شاہ اویس نورانی

عمران خان کا استعفیٰ، شفاف انتخابات اور ملک کا اسلامی تشخص بحال کروانا ہمارا مقصد ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، ملک کے حکمران نیک اور صالح لوگ نہیں ہوں گے تو پاکستان میں کس طرح اللہ کی رحمت نازل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے صرف سیاسی فیصلے کیے اور لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا، پوری قوم کو ڈیم فول بنا دیا گیا اور اب وزرا خود کہتے ہیں ہمیں تو ڈیم فنڈز کی تفصیلات معلوم ہی نہیں ہیں۔ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات ہیں عمران خان کا استعفیٰ، شفاف انتخابات، الیکشن کمیشن میں ادارے کی مداخلت نہ ہو اور آئین کے مطابق اسلامی تشخص کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مہم باتھ روم سے شروع کی اور لنگر خانے پر لاکر ختم کی۔ عمران خان سب سے بڑا قومی مجرم ہے جس نے ملک میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، لوگوں نے آج اپنی اخلاقیات ہی ختم کر دیں، عمران خان نے گو نواز گو کا نعرہ لگایا تھا اور اب 22 کروڑ لوگ گو عمران گو کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ 15 ملین مارچ حکومت کے خلاف تھے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اب آزادی مارچ نکالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 824615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش