0
Wednesday 30 Oct 2019 13:28

آزادی مارچ کیلئے جماعت اسلامی دعا گو ہے، لیاقت بلوچ

آزادی مارچ کیلئے جماعت اسلامی دعا گو ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے ملاقات کی اور منصورہ میں مارچ کے استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کیلئے جماعت اسلامی دعا گو ہے، مقاصد سے ہم آہنگ بھی ہے لیکن اب اصل نظریں سب کی اس پر ہیں کہ اتنی بڑی جدوجہد کا نتیجہ کیا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق وزارت عظمیٰ کی تبدیلی کا خیر مقدم کریں گے، عمران خان کا اقتدار سیاسی، معاشی، باعزت زندگی، تہذیب و شرافت کا ڈراؤنا خواب بن گیا ہے، عمران خان خود ناکام حکومتوں کیلئے اپنے موقف کو دیکھیں تو انہیں از خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اشتراکیت، سیکولرازم اور مغربی سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہوگئے ہیں، لبرل اور روشن خیال طبقہ اپنے نظاموں کی ناکامی تسلیم کرے، جمہوریت کے نام پر ریاستی کنٹرول کے سیکولر و آمرانہ نظام کا ماڈل نہیں چل پائے گا، اب پاکستان میں آئین کے نفاذ، عوام کی فلاح اور اقتصادی مسائل کے حل کیلئے سیاسی اسلام، ریاست مدینہ کا نظام ہی چلے گا تو پاکستان اسلامی، خوشحال اور مستحکم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 824662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش