0
Saturday 2 Nov 2019 11:02

وزیراعظم کی گرفتاری کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، پرویز خٹک

وزیراعظم کی گرفتاری کی بات بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی بات کرنا بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی یا معاہدہ توڑا تو یہ حکومت ہے کوئی مذاق نہیں، بھرپور قانونی کارروائی ہوگی، ان حالات میں اپوزیشن سے مذاکرات مشکل ہیں، اگر ضرورت محسوس ہوگی تو مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے اجلاس کے بعد طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کردی، تاہم مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے متعلق بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن سے تحریری معاہدہ کیا ہے کہ جلسے کے شرکاء طے شدہ مقام سے آگے نہیں آئیں گے، یہ معاہدہ مولانا فضل الرحمان کی رضا مندی سے ہوا، امید ہے کہ وعدہ خلافی نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کا موقف تھا کہ فضل الرحمان کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ہے، اس پر کوئی بات نہیں ہوسکتی، کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 825176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش